15 ستمبر 2017 - 12:57
عید مباہلہ کے موقعہ پر آغا حسن کا ہدیہ تبریک و تہنیت

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ واقعہ مباہلہ دین اسلام کی حقانیت اور اہلبیت نبوی کا آئینہ دار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/عید مباہلہ کے متبرک موقعہ پر مسلمین جہان کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ واقعہ مباہلہ دین اسلام کی حقانیت اور اہلبیت نبوی کا آئینہ دار ہے۔ تاریخ اسلام میں یہ ایک ایسا منفرد واقعہ ہے جب اکابرین یہود و نصاریٰ نے رسول اکرم اور آپکے اہلبیتؑ کے نورانی چہروں کی ایک جھلک دیکھ کر اسلام کی حقانیت اور آپ کی نبوت کا اعتراف تو کیا مگر آپ پر ایمان لانے کے بجائے جزیہ دینے کا فیصلہ کیا۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے واقعہ مباہلہ کے گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ مباہلہ میں اس فکری اور معنوی شکست کے بعد یہود و نصاریٰ نے کبھی بھی علمی اور روحانی محاذپر اسلام سے مقابلے کی جرا ¿ت نہیں کی، بلکہ سازشوںاور طاقت و تشدد سے اسلام و مسلمین کو مغلوب کرنے کی پالیسی اختیار کی، جس کا تسلسل ہنوز جاری ہے۔ آغا حسن نے کہا کہ یہود و نصاریٰ ابتدائے اسلام سے ہی مسلمانوں کے کشت و خون کے خوگر رہے ہیں اور ہر اُس قوت کی پشت پناہی کرتے چلے آئے ہیں جو مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ شام، عراق اور یمن سے لیکرمیانمار تک مسلمانوں کے وسیع ترین قتل عام کو کسی نہ کسی سطح پر صہیونی اورصلیبی قوتوں کا آشرواد حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲